136

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے پی ایس ایل میں دوسری بار فتح کا راز بتا دیا

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابقہ کپتان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے موجودہ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ سپاٹ فکسنگ کیس سے بہت کچھ سیکھا اس بار بینچ کو مضبوط رکھاجس کے باعث ٹیم نے بہتر پرفارم کیا۔

کامران اکمل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہا کہ پرفارمنس کے باوجود ٹیم میں شامل نہ ہونے سے کھلاڑی کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ نوجوان کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ نوجوان اچھا کھیلے ،عمرکے اس حصے میں انفرادی کامیابی کے بجائے ٹیم کی کامیابی معنی رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیت کیلئے پرفارمنس کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی بہت ضروری ہیں، پی ایس ایل تھری کا فائنل جیتنے پر ہم اللہ پاک کے بے حد شکر گزار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں