109

اسلام آباد: دھرنا مظاہرین کے خلاف پولیس آپریشن جاری

اسلام آباد میں فیض آباد انٹر چینج پر سات نومبر سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے مذہبی جماعتوں کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے.

فیض آباد انٹرچینج پر بیس دن سے جاری دھرنا ختم کرانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور اہلکاروں سمیت درجنوں زخمی ہوگئے ہیں.

دھرنا مظاہرین کو ہفتے کی صبح 7 بجے تک دھرنا ختم کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن دی تھی ۔ پولیس اور ایف سی کے آٹھ ہزار اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “اسلام آباد: دھرنا مظاہرین کے خلاف پولیس آپریشن جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں