105

آندرے رسل زخمی ہو کر پاکستان سپر لیگ سے باہر

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک عہدے دار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 29 سالہ ویسٹ انڈین کرکٹر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر پی ایس ایل تھری کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایم آر آئی اسکین میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آندرے رسل کو گریڈ ٹو ہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے جس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے فزیو ایرل ایلکوٹ نے انہیں چار سے آٹھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آندرے پی ایس ایل کے آئندہ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ آندرے رسل کراچی کنگز کے خلاف میچ کے پہلے ہی اوور میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔آندرے رسل نے پی ایس ایل تھری میں 3 میچز میں اسلام آباد کی نمائندگی کی اور انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کی اور ساتھ ہی 82 رنز بھی اسکور کیے۔لاہور قلندرز کے خلاف سپر اوور کی آخری گیند پر آندرے رسل نے ہی چھکا لگاکر اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح دلائی تھی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رسل کے متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں