174

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا حکومت کو مشورہ

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس مین آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیض آباد میں جاری دھرنے کا معاملہ پرامن طریقے سے حل کرنے کا مشورہ دیدیا. وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،آرمی چیف قمر جاوید باجوہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر داخلہ احسن اقبال نے شرکت کی.

اجلاس میں مندرجہ ذیل باتوں کا فیصلہ کیا گیا.
1. طاقت کا استعمال کم سے کم کیا جائے.
2. مظاہرین کی طرف سے کوئی جانی و مالی نقصان فورسز کو بھی نقصان نہ ہو۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر جو جانی و مالی نقصان اب تک ہوا ہے اس پر بریفنگ بھی دی.
3. حکومت نے عدالتی حکم کے بعد کارروائی کی ہے.
4. تمام معاملات مذاکرات سے حل کرنے کی کوششیں کیجائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں