140

آخر کار ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ، جس کے بعد ان کی شادی کی تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اٹلی کے مہنگے ترین ریزورٹس بوگو فینو چیتو پر آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔دونوں کی شادی کی تقریبات بھی اٹلی میں ہوئیں ۔ شادی کی تقریب میں خاندان اور قریبی دوست شریک تھے۔

تاہم اب سے کچھ دیر قبل دونوں کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر تصاویر شیئر کیں ، دنا بھر میں دونوں کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔ جبکہ تصاویر نے ان کی شادی سے متعلق گردش کرنیوالی مختلف افواہیں دم توڑ گئی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں